شہباز شریف سب جیل سے رہا ہوگئے

ویب ڈیسک | جمعہ 15فروری 2019

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسلام آباد سب جیل سے رہا کر دیا گیا۔سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی رہائی سے متعلق تمام دستاویزات مکمل ہوگئیں جس کے بعد انہیں اسلام آباد سب جیل سے رہا کردیا گیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شاہد ریاض رہائی کے احکامات لے کر اسلام آباد گئے تھے۔اطلاعات کے مطابق شہباز شریف پی آئی اے کی فلائٹ پی کے385 کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے اور جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن جائیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف ایک دو روز میں ایم پی ایز اور پارٹی ورکرز سے ملاقات کریں گے اور کل رائے ونڈ جاتی امراء میں اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔ رہائی کے ساتھ ہی منسٹر کالونی میں شہباز شریف کے گھر کو دیا گیا سب جیل کا درجہ ختم ہوگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیسز میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے