بچے کی پیدائش پر سرکاری ملازمین کے لیے دوہری خوشی

سندھ پولیس کے اہلکاروں کو بچے کی پیدائش پر 10 روز کی چھٹی ملے گی

سندھ پولیس کے اہلکاروں کو بچے کی پیدائش پر 10 روز کی چھٹی ملے گی


ویب ڈیسک | 16 فروری ، 2019


کراچی: بچے کی پیدائش پر سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کے لیے 10 روز کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ شاد ابن مسیح کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بچے کی پیدائش پر پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے 10 روز کی چھٹی ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیاہے کہ 10 روز کی چھٹی بچے کی پیدائش سے قبل یا فوری بعد لی جاسکتی ہے۔اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے کہا ہےکہ تمام سینئر افسران اپنے ماتحت افسران و اہلکاروں کو فوری چھٹی دینے کے پابند ہوں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے