رحیم یارخان چیمبر میں صادق آباد کے تاجروں کا اجلاس

تاجر برادری کو درپیش مسائل پر غور

افضل صدیقی | اتوار 17فروری 2019



رحیم یار خان : چیمبر آف کامرس رحیم یار خان میں تحصیل صادق آباد کے تاجروں کا اجلاس ہوا-جس کی صدارت صدر انجمن تاجران صادق آباد و صدر چیمبر آف کامرس رحیم یار خان خالد سلیم چودھری نے کی- اجلاس میں صادق آباد کی تاجربرادری کودرپیش کاروباری مسائل زیر غور لائے گئے۔اجلاس میں صادق آباد کی اہم کاروباری اور تاجرشخصیات محمد اقبال حفیظ،حافظ عبدالرزاق،میاں عمران ستار،حاجی خادم حسین،چوہدری شفقت حسین،حاجی شیخ محمد اقبال،رانا محمد آصف،محمد سلیم کنول،چوہدری اختر الیاس،محمود چوہدری،میاں احسان الحق اسد حافظ عمران شہزاد سمیت تمام تاجر تنظیموں کے نمائندگان موجود تھے-

اس موقع پر صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خالد سلیم چودھری نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ چیمبر کا پلیٹ فورم ہر قسم کے کاروباری مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہر وقت موجود ہے-کاروباری برادری اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے -اسے تحفظ دینا ہر ادارے کا فرض ہے-تاجروں کو درپیش کاروباری مسائل حل ہونے سے ہی ملک کی معاشی صورت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے