پاکستان نے بھارت میں تعینات ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

ویب ڈیسک | 18فروری 2019

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی ہائی کمشنر کی واپسی کی اطلاع دی۔ڈاکٹر فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے اور وہ آج صبح ہی نئی دلی چھوڑ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کررہی ہے جب کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں نے میوزک کمپنی کو پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے سے بھی روک دیا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی کمپنی نے پاکستان سپر لیگ کی کوریج سے انکار کردیا ہے جب کہ انڈین کرکٹ کلب سے وزیراعظم عمران خان کی بطور کرکٹ بھی تصویر کو ہٹادیا گیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے