پلوامہ حملہ،بھارت پاکستان اور چین پر الزام عائد کرنے سے گریز کرے:چینی سرکاری میڈیا

ویب ڈیسک | 18 فروری 2019

بیجنگ: چین کے سرکاری میڈیا نے بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے اور مسعود اظہر کو اقوام متحدہ میں دہشت گرد قرار دینے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام چین پرعائد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔چینی سرکاری میڈیا نے بھارت کو بغیر تصدیق کے الزام تراشیاں کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کو پاکستان اور چین پر الزام عائد کرنے کے بجائے اپنی پالیسیوں اور سیکیورٹی اقدامات پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔چین نے مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ بننے کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا اور اب ملبہ چین پر ڈال رہا ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔بھارت نے اس واقعے کے بعد راجستھان میں فضائی مشقیں کیں جس کے بعد پاکستان نے بھی ایل او سی ،مغربی و مشرقی بارڈر اور حساس تنصیبات پر ہائی الرٹ جاری کر دیا۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کی حمایت یافتہ تنظیم ہے اور ہم اس کا بھرپور بدلہ لیں گے۔دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جنگی جنون میں مبتلا ہو کر پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اب مذاکرات کے راستے بند ہو چکے ہیں صرف کارروائی کا وقت باقی ہے۔ اس موقع پر بھارتی میڈیا بھی بڑھ چڑھ کر نفرت پھیلانے میں پیش پیش ہے۔بھارتی میڈیا نہ صرف پاکستان پر بلکہ چین پر بھی الزامات لگانے پر تلا ہوا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے