مائیک اوپن رہنے کی وجہ سے صدر مملکت،سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کا دلچسپ مکالمہ توجہ کا مرکز بن گیا

    ویب ڈیسک | 18فروری 2019

    اسلام آباد: ایوان صدر میں مائیک کھلا رہنے کی وجہ سے کھانے کی میز پر وزیراعظم عمران خان،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور صدر مملکت کے درمیان ہونے والی گفتگو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد سے معذرت کی کہ میں قیدیوں کو رہا کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرنا بھول گیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ بھول گئے ہیں لیکن میں نہیں بھولوں گا۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مزید کہا کہا سوشل میڈیا پر تو پہلے ہی آگ لگی ہوئی ہے آپ سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھیں وہ آدھے گھنٹے کے اندر اندر پوری دنیا میں پھیل جاتا ہے۔سعودی ولی عہد نے مسکراتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی بات کی تائید کی۔مائیک اوپن ہونے کی وجہ سے یہ گفتگو سب کے لیے دلچسپی اور توجہ کا باعث بنی رہی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے