سکولوں کی آن لائن اپیلی کیشن کے ذریعے مانیٹرنگ ہوگی

اے ای اوز سکول وزٹ کے بعد آن لائن رپورٹ جمع کرائیں گے

ویب ڈیسک | منگل 19فروری 2019

لاہور: محکمہ سکولزایجوکیشن آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعہ سکولوں کی مانیٹرنگ کرے گا۔ اے ای اوز سکول وزٹ کے بعد آن لائن رپورٹ جمع کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق کلاسز کی آن لائن مانیٹرنگ کا سلسلہ تین ماہ بعد شروع کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ایپلی کیشن کے ذریعے محکمہ کو رپورٹ کریں گے۔ آن لائن مانیٹرنگ کیلئے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کردیں۔ تمام اتھارٹیز  ایپلی کیشن کے ذریعے سکولوں کی رپوٹ کو یقینی بنائے گی۔ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تین ماہ تک سکولوں کی مانیٹرنگ کی جائےگی۔ احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے پر اے ای اوز کےخلاف کارروائی ہوگی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے