سوئٹرز لینڈ میں جائیداد چھپانے کی موج ختم،پاکستان کیساتھ معاہدہ طے پاگیا
ویب ڈیسک| 19فروری 2019
اسلام آباد: سوئٹرز لینڈ میں جائیداد چھپانے کی موج ختم،پاکستان کیساتھ معاہدہ طے پاگیا۔اس حوالے سے سوئٹزرلینڈ کابینہ نے پاکستان کےساتھ معاہدے کی توثیق کر دی، معاہدے کے تحت دونوں ملک معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے معاہدے کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت معاہدے میں آرٹیکل 25 شامل کیا گیا ہے، اس کا اطلاق 29 نومبر 2018 کے بعد کی معلومات پر ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ بینک، مالیات اور جائیدادکی معلومات دے گا۔