سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر ٹیوشن پڑھانے پر پابندی

ویب ڈیسک | 20فروری 2019

لاہور: محکمہ تعلیم نےسرکاری سکولوں کے اساتذہ پرپرائیویٹ ٹیوشن پڑھانے پر پابندی عائد کردی۔ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کےاساتذہ کے ٹیوشن پڑھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ مراسلے کے مطابق اساتذہ ٹیوشن کے ساتھ اکیڈمی میں بھی نہیں پڑھا سکیں گے، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والےاساتذہ کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ٹیوشن پڑھانے کے حوالے سے پابندی کا فیصلہ سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے کیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے