پنجاب میں اُردو کو دفتری زبان بنانے کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل

لاہور (قافلہ نیوز) اردو کو دفتری زبان بنانے کے لئے جدوجہدکرنے والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ پنجاب میں محکمہ آرکائیو نے اُردو کو دفتری زبان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جسے فعال کیا جارہا ہے۔سیکرٹری آر کائیو طاہر یوسف نے بتایا کہ کمیٹی کے ممبران میں سیکرٹری آرکائیو، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری ریگولیشن شامل ہیں، کمیٹی اُردو زبان کو دفتری زبان بنانے کیلئے سفارشات وزیراعلیٰ کو ارسال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی برس بعد کمیٹی کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے، کمیٹی کے باقاعدہ اجلاس ہوا کریں گے اور اُردو کو دفتری زبان رائج کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔سیکرٹری آر کائیو کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اعجاز احمد نے تمام محکموں سے تجاویز مانگ لی ہیں، اس سلسلہ میں سفارشات تیار کرکے وزیراعلیٰ کو ارسال کی جائیں گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے