بہتر ہو گا پاکستان اور بھارت مل کر چلیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک، 20فروری 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کی مذمت کیے بغیر کہا ہے کہ بہتر ہو گا کہ پاکستان اور بھارت مل کر چلیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جب میڈیا بریفنگ کے دوران پلوامہ میں حملے کے دوران 40 سے زائد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اس بارے میں دیکھا ہے، ہمیں اس پر کافی رپورٹس بھی ملی ہیں، ہم مناسب وقت پر اس پر بیان دیں گے، اگر پاکستان اور بھارت مل کر چلیں تو یہ بہتر ہوگا۔اوول آفس میں دستخط کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس حملے کو ہولناک قرار دیا۔
اس سے قبل امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان روبرٹ پلاڈینو نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اس واقعے کے حوالے سے امریکی حکومت دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے قریبی رابطے میں ہیں تاکہ نہ صرف اس واقعے پر اپنی ہمدردی کا اظہار کر سکیں بلکہ دہشت گردی کا سامنا کرنے والے بھارت کی مکمل سپورٹ بھی کرسکیں، ہمارے بھارت سے قریبی اور تعاون پر مبنی تعلقات ہیں جس میں انسداد دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی تعلقات بھی شامل ہیں۔روبرٹ پلاٹینو نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو ہم ان سے بھی اس مسئلے پر رابطے میں ہیں-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے