وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزراء پر بڑی پابندی لگادی

ویب ڈیسک : 22 فروری 2019

لاہور؛ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے صوبائی وزراء کو ایک سے زائد گاڑیاں استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔ اضافی گاڑیاں استعمال کرنے والے وزراء سے محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی کو گاڑیاں واپس لینے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ملنے والی ہدایات میں حکم دیا گیا ہے کہ پنجاب کا کوئی بھی صوبائی وزیر ایک سے زائد سرکاری گاڑی استعمال نہیں کرے گا۔ وزیر اعظم کے احکامات پر حکومت پنجاب سے باقاعدہ ایک رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔ جس میں وزراء کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے