میاں چنوں: ماں نے دو بچیوں کو نہرمیں پھینک دیا، آشنا سمیت گرفتار

Published on:24 February, 2019
میاں چنوں: (قافلہ نیوز) میاں چنوں کے گائوں 84 پندرہ ایل کے قریب ماں نے دو بچیوں کو نہر میں پھینک دیا۔ پولیس نے خاتون اور اس کے آشنا کو گرفتار کر لیا۔ ریسکیو ٹیمیں بچیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ میاں چنوں کے نواحی گائوں 84 پندرہ ایل کے قریب مبینہ طور پر ماں نے اپنی دو بچیوں کو نہر میلسی لنک میں پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے خاوند شبیر نے بیان دیا ہے کہ رخسانہ بی بی اپنے آشنا قمر کے ساتھ فرار ہو رہی تھی کہ لوگوں نے پیچھا کیا اسی دوران رخسانہ نے اپنی دونوں بچیوں 7 سالہ عائشہ اور 3 سالہ کائنات کو نہر میں پھینک دیا جبکہ لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا۔پولیس تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نہر میں پھیکنے والی بچیوں کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے