جنگ مسلط کی گئی تو اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، سربراہ پاک فضائیہ

ویب ڈیسک : 24 فروری 2019
کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو ملک کی فضائی سرحدون کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا،اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم ہر قیمت پر اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے