لاہور میں میٹرو بسوں کا خوفناک حادثہ

ویب ڈیسک | پیر 25فروری 2019



لاہور: گجومتہ کے قریب 2 میٹرو بسوں کی ٹکر کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 15 مسافر زخمی ہوگئے جس کے بعد بس سروس معطل کردی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گجومتہ کے قریب میٹرو بسوں کی آپس میں ٹکر کے باعث زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔جن میں سے ایک خاتون نے ہسپتال میں دم توڑ دیا-
حادثے کی جگہ ریسکیو کی 10 گاڑیاں اور 40 اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ واقعے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔

کاہنہ سے ہمارے نمائندے کے مطابق فیروز پور روڈ پر دلم کلاں سٹاپ کے قریب 2 میٹرو بسیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں، حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کے بعد فیروز پور روڈ پر ٹریفک جام ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
مسافروں کاکہناتھاکہ گجومتہ کی طرف جانے والی بس کی رفتار تیز تھی اور ڈرائیور کو نیندآرہی تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والی بس سے ٹکر ہوگئی، ریسکیو کی امدای کارروائیاں جاری ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے