پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

سپورٹس ڈیسک : 25 فروری 2019



پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور ایڈیشن کےلاہور قذافی سٹیڈم میں ہونے والے 3میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی،500اور 1000روپے والے ٹکٹس نایاب ہوگئے،لاہور کے شہریوں کی بڑی تعداد ٹکٹس خریدنے ٹی سی ایس سینٹرز پہنچی،جن شہریوں کو ٹکٹ ملا انہوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ جن شہریوں کو ٹکٹ نہ ملا انہوں نے مایوسی کا اظہا ر کیا۔
ذرائع کاکہناتھاکہ ٹکٹس کی فروخت صبح 8 بجے شروع ہوئی،پی ایس ایل کے لاہور میں 3 اور کراچی میں فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں،علاوہ ازیں کوالیفائر اور ایلیمنیٹر میچز کے ٹکٹس 500سے3ہزار میں دستیاب ہوں گی، نیشنل سٹیڈٰیم کراچی میں شیڈول فائنل کی ٹکٹس 500 سے8ہزار میں دستیاب ہوں گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے