حکومت پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ کی ویڈیو جاری کردی

ویب ڈیسک:27 فروری 2019

حکومت پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے گرائے گئے طیارے کے گرفتار پائلٹ کی ویڈیو جاری کردی۔ویڈیو میں بھارتی طیارے کے پائلٹ نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں ونگ کمانڈر ابھے نندن بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں‘۔انہوں نے اپنا سروس نمبر 27981 بتایا تاہم ویڈیو میں انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا۔
دوسری جانب بھارتی صحافی نے پاکستان میں گرفتار بھارتی فضائیہ کے افسر ہونے کی اطلاعات کی تصدیق کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ونگ کمانڈر ابھے نندن پاکستان کی قید میں ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فضائیہ نے آج صبح پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔
پاک فوج نے 2 بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ایک پائلٹ کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
واقعے کے بعد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ جو میلی آنکھ سے دیکھے گا پاکستان اسے جواب دینے کا حق رکھتا ہے، کل بھی کہا تھا کہ پاکستان جواب ضرور دے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے