ایل او سی پر پاک فوج کے دستے چوکس ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر

عوام افواہوں سے ہوشیار اور سوشل میڈیا کے استعمال میں محتاط رہیں:ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک : 28 فروری 2019
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ بھی مکمل طور پر الرٹ ہے، ایل او سی پر پاک فوج کے دستے چوکس ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ایل او سی پر کشیدہ صورتحال ہے، بھارت کی جانب سے سول آبادی پر گولہ باری سے چار شہری شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں، تاہم پاک فوج بھارتی اشتعال انگیزیاں کا موثر جواب دے رہی ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچنے اور فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
آئی ایس پی آر نے عوام پر زور دیا کہ افواہوں سے ہوشیار اور سوشل میڈیا کے استعمال میں محتاط رہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے