قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس، بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

Published on:01 March, 2019
اسلام آباد: (قافلہ نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی دراندازی اور جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ پورے ایوان نے بروقت اور موثر کارروائی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ کشمیر، سیاچن سمیت تمام معاملات پر بات کیلئے تیار ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی دراندازی کے خلاف قرار داد منظور کرتے ہوئے دشمن کو متفقہ طور پر دوٹوک پیغام دے دیا گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔ ایوان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو بھی مسترد کیا اور بروقت، موثر کارروائی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی نظر بندی کی بھی مذمت کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ کشمیر و سیاچن سمیت تمام معاملات پر بات کیلئے تیار ہیں۔
ایوان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کرے۔ قرارداد کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے