پاکستانی فوج بہت پروفیشنل ہے:بھارتی پائلٹ‌ابھینندن کااعتراف

ویب ڈیسک: یکم مارچ 2019


راولپنڈی: پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی فوج بہت پروفیشنل ہے لیکن دوسری جانب انڈین میڈیا ہر بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔
ہندوستان واپسی سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ میرا نام ونگ کمانڈر ابھینندن ہے، میں بھارتی ائیرفورس میں لڑاکا طیارہ کا پائلٹ ہوں۔ میں پاکستان میں ایک ٹارگٹ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا کہ پاکستان ائر فورس کے جہاز نے میرا جہاز گرایا۔
ابھینندن نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے جہاز سے چھلانگ لگائی، جب میرا پیرا شوٹ کھلا تو میرے پاس پستول تھی۔ جہاں میں نے لینڈ کیا لوگ بہت زیادہ تھے، میں نے پستول پھینک دی اور بھاگنے کی کوشش کی۔
بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی کے دو لوگ میرے پاس آئے اور مجھے بچایا، اس کے بعد فوج کے کپتان آئے انہوں نے مجھے کچھ ہونے نہیں دیا۔ پھر وہ مجھے اپنے یونٹ لے گئے اور فرسٹ ایڈ دیا، بعد ازاں مجھے ہسپتال لے جایا گیا اور علاج کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ہر چیز کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ میں نے پاکستانی آرمی کے ساتھ وقت گزارا، پاکستانی آرمی بہت ہی پروفیشنل ہے، میں پاکستانی آرمی سے بہت متاثر ہوا۔ بھارتی میڈیا چھوٹی سی چیز کو آگ اور مرچ لگا کر چھوڑتا ہے جس سے لوگ بہکاوے میں آ جاتے ہیں۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے قبل ابھی نندن کا بیان جاری کردیا جس میں اُس نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا جبکہ بھارتی میڈیا پر شدید تنقید بھی کی۔
ابھی نندن کا کہنا تھا کہ میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں ، پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ہدف تلاش کررہا تھا کہ اسی دوران پاک فضائیہ نے میرا طیارے کو نشانہ بنایا جس کے بعد مجھے ایجکٹ کرنا پڑا۔
بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ جب میرا پیرا شوٹ کھلا اور نیچے گرا تو میرے پاس پستول تھی، میرے ارد گرد بہت سارے لوگ جمع تھے، جنہوں نے مارنے کی کوشش کی مگر پاک فوج کے جوانوں نے انہیں کنٹرول کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے پاس پستول پھینک کر بھاگنے کا واحد راستہ تھا، اس لیے پستول پھینک کر وہاں سے فرار ہونے کی بھی کوشش کی، لوگ میرے پیچھے آگئے جو بہت زیادہ جوش میں تھے البتہ اُن سے مجھے پاک فوج کے جوانوں نے بچایا۔
ابھی نندن نے بتایا کہ پاک فوج کے جوان مجھے اپنے یونٹ لیکر گئے اور فرسٹ ایڈ دی بعد ازاں مجھے اسپتال میں بھی طبی امداد دی گئی، پاکستان فوج بہت پیشہ وارانہ ہے اور میں ان کے رویے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، پروپیگنڈے کرنے کا مقصدہ عوام کو ورغلانا ہے تاکہ اُن کی نفرت میں اضافہ ہو۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے