محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی کیلنڈر جاری

ویب ڈیسک : 02 مارچ 2019

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈویژنل سکولوں کی طرز پر تعلیمی کیلنڈر سال 2019 تا 2020 جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈویژنل سکولوں کی طرح تعلیمی کلینڈر جاری کردیا, تعلیمی کیلنڈر میں جماعت اول سےدہم تک کے سلیبس کی ہفتہ وار تقسیم کی گئی ہے۔ کیلنڈر جاری ہونے سے اساتذہ کو پورے تعلیمی سال کیلئے تیار شدہ اسباق اور سلیبس میسر ہوگا، یکم اپریل سے تعلیمی کیلنڈر پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔
ہیڈ ماسٹر رائے نعیم الحسن ایاز کا کہنا ہے کہ تعلیمی کلینڈر کے اجراء سے بچوں کو پڑھانا آسان ہوگا، کلینڈر میں ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی شامل کیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے