سی ایم پیکج کے منتظر اساتذہ کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک : 03 مارچ 2019

لاہور: پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسی ایم پیکج کے حوالے سے روکے گئے کیسسز پر اساتذہ کو ترقیاں دینے کی اجازت دے دی، فیصلے سے 1 ہزار سے زائد اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے 31 دسمبر 2017 میں سی ایم پیکج کے حوالے سے روکے گئے کیسسز پر ترقیاں دینے کی اجازت دے دی ہے۔ سکول ایجوکیشن نے کیس مکمل نہ ہونے کے باعث 1 ہزار سے زائد اساتذہ کا سی ایم پیکج روک دیا تھا۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد کا کہنا تھا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے