شعیب ملک کو تلنگانہ اور حیدر آباد میں نہیں آنے دیں گے،بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکی

انتہا پسند بھارتی حکومت کا اجمیر شریف کے زائرین کو ویزہ دینے سے انکار

ویب ڈیسک : 04 مارچ 2019
لاہور: ورلڈکپ میں پاکستان کو باہر نکالنے میں ناکام ہونے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو بھارت نہ آنے کی دھمکی دے ڈالی۔
بی جے پی کے ریاست تلنگانہ سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ شعیب ملک نے ’ہمارا پاکستان زندہ باد‘ کا ٹویٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کو تلنگانہ اور حیدر آباد میں نہیں آنے دیں گے۔ راجہ سنگھ نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹایا جائےان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ ہمارے پیسے کسی پاکستانی بہو پر خرچ ہوں۔
خیال رہے کہ پلوامہ حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے عندیہ دیا تھا کہ پاکستان کو ورلڈکپ 2019 سے باہر نکلوانے کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کیا جائے گا۔
آئی سی سی کو بھیجنے کیلئے لکھے گئے خط کے ایجنڈے میں شامل تھا کہ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور بھارت میں ہونے والے حالیہ پلوانہ حملے میں بھی ملوث ہے۔
تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو موقف مسترد کردیا تھا۔بھارتی کھلاڑیوں کو اضافی سیکیورٹی دینے کا مطالبہ بھی آئی سی سی نے مسترد کر دیا ہے۔

انتہا پسند بھارتی حکومت کا اجمیر شریف کے زائرین کو ویزہ دینے سے انکار

ادھر سرحدوں سے پسپائی کے بعد انتہا پسند بھارتی حکومت نے مذہبی حملہ کرتے ہوئے اجمیر شریف کے زائرین کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔اس ضمن میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ بھارت کا انتہا پسندانہ چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے،مودی سرکار مذہبی شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اجمیر شریف کے زائرین کو ویزے دینے سے انکار کر تے ہوئے پاکستانی عقیدت مندوں کو خواجہ غریب نواز کی حاضری سے محروم کر دیا ہے۔پیر نور الحق قادری نے بتایا کہ 500 پاکستانی زائرین نے سات مارچ کو بھارت روانہ ہونا تھا تاہم خواجہ معین الدین چشتی کے عقیدت مند مسلسل دوسرے سال بھی حاضری سے محروم رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال کے دوران پانچ ہزار 600 سکھ یاتریوں کے علاوہ 312 ہندو یاتریوں کو بھی ویزے جاری کئے ہیں، بھارت سے 98 سکھ یاتری کل پاکستان پہنچے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے