جھوٹی گواہی کیخلاف مہم،وزیراعظم عمران خان بھی چیف جسٹس کے ہمنوا بن گئے

جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا سے متعلق چیف جسٹس کا بیان خوش آئند ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک : منگل 05 مارچ 2019
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان بھی جھوٹی گواہی کے خلاف مہم میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ہمنوا بن گئے۔ عمران خان کا کہنا ہے ‘سچائی کی طرف سفر’ دراصل ‘نئے پاکستان کی طرف سفر’ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جھوٹے گواہوں کی سزا سے متعلق چیف جسٹس کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘‘سچائی کی طرف سفر’’ دراصل ‘‘نئے پاکستان کی طرف سفر’’ ہے، اعلیٰ اخلاقی اقدار رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، سچائی پر مبنی اعلیٰ اقدار رکھنے والی ریاست مدینہ مسلم تہذیب کی بنیاد ہے۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI
I welcome CJ’s statement on punishing those who give false testimony. “Journey towards truth” is a journey towards Naya Pakistan. Nations become great because they have a higher value system. Muslim civilisation’s foundation was State of Medina with truthfulness as the core value

28.7K
9:34 AM – Mar 5, 2019
Twitter Ads info and privacy
8,123 people are talking about this
یاد رہے گزشتہ روز کیس کی سماعت دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا آج سے سچ کا سفر شروع ہو گیا، تمام گواہوں کو خبر ہوجائے اگر تھوڑا سا بھی جھوٹ ہو تو گواہ کا سارا بیان مسترد ہوگا، اسلام کے مطابق بھی گواہی کا کچھ حصہ جھوٹ ہو تو سارا بیان مسترد کیا جاتا ہے، قانون کہتا ہے جھوٹی گواہی پر عمرقید ہوتی ہے، 4 مارچ 2019کی تاریخ یاد رکھیں، آج سے جھوٹی گواہی کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے