جیل میں نواز شریف کو چار بار انجائنا کا دورہ پڑنے کا انکشاف

بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی ہے،شہباز شریف

ویب ڈیسک : بدھ 06 مارچ 2019
لاہور:سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو گزشتہ ہفتے کے دوران جیل میں چار بار انجائنا کا دورہ پڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نواز شریف درد کش گلیسرل ٹری نائٹریٹ سپرے استعمال کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے والد کی تشویشناک صحت کی تصدیق کر دی, انہیں آج پی آئی سی میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے انہوں نے گزشتہ روز ہسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ذاتی معالج کے ہمراہ ملاقات کے دوران نواز شریف کو انجائنا کا اٹیک ہوا تو میاں نواز شریف نے عارضی ریلیف کیلئے گلیسرل ٹری نائٹریٹ سپرے مانگا اور بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران چوتھا اٹیک ہوا ہے۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif
MNS has been a 3 times Prime Minister & the insensitivity & callousness regarding his health on part of the govt is shocking to say the least. My family & I are extremely concerned given the grave risk to his health. His condition is in every way life-threatening.

5,770
2:40 PM – Mar 5, 2019
Twitter Ads info and privacy
4,072 people are talking about this
مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی صحت تشویشناک ہے لیکن حکومت علاج فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اور انہیں ہسپتال میں رکھ کر بھی علاج فراہم نہیں کیا گیا۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif
There is no treatment offered to him even when he is taken to & kept in the hospital for days. He says he doesn’t want to be in the hospital as an excuse or escape or just for the sake of it.

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif
MNS’s doctor & I met him at Kotlakhpat jail today. During the meeting he had an episode of angina & asked for his nitrate spray. It was then that he divulged that he has had similar attacks 4 times in last week. He reiterated that he will neither report nor complain.

3,750
2:35 PM – Mar 5, 2019
Twitter Ads info and privacy
2,660 people are talking about this
مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف نہیں چاہتے کہ ان کو ہسپتال میں صرف دکھاوے کیلئے داخل رکھا جائے۔ نواز شریف کی خرابی صحت پر فیملی شدید اضطراب سے دوچار ہے۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif
MNS’s doctor & I met him at Kotlakhpat jail today. During the meeting he had an episode of angina & asked for his nitrate spray. It was then that he divulged that he has had similar attacks 4 times in last week. He reiterated that he will neither report nor complain.

7,423
2:31 PM – Mar 5, 2019
Twitter Ads info and privacy
5,148 people are talking about this
جیل میں مریم نواز اور ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی، جس کے بعد ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ تین بار وزیراعظم رہنے والے میاں نوازشریف کو علاج کی سہولت نہیں دی جا رہی۔ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میاں نوازشریف کو علاج نہ ملا تو ان کی جان کو خطرہ ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف کا گزشتہ سہ پہر ساڑھے 4 بجے میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل چیک اپ کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹھیک پایا گیا۔ میاں محمد نواز شریف کی طبیعت زیادہ کھانا کھانے سے ناساز ہوئی۔

بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی ہے،شہباز شریف

ادھر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر سخت تشویش اور فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی ہے، نواز شریف کا علاج نہ کرنا جرم ہے، بلا تاخیر عارضہ قلب سہولیات رکھنے والی علاج گاہ منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجرمانہ لاپرواہی کی ذمہ دار حکومت ہوگی، وزراء ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک جاسکتے ہیں، لیکن ملک کو جوہری طاقت بنانے والے کو علاج گاہ لیجانے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف پاکستان کا فخر ہے، حکومت کے میڈیکل بورڈز کی رائے نہ ماننا حکومت کی بد نیتی ظاہر کرتی ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف کو بلا تاخیر عارضہ قلب سہولیات رکھنے والی علاج گاہ منتقل کیا جائے، پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے، کسی تاخیر اور مجرمانہ لاپرواہی کے ذمہ دار عمران نیازی اور ان کی حکومت ہوگی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے