عمران خان پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہوں میں اضافے پر شدید ناراض

ویب ڈیسک : 14 مارچ 2019
اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، اقدام ناقابل دفاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پنجاب اسمبلی میں ارکان ، وزرا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہوں میں اضافے پر شدیدمایوسی ہوئی، جب پاکستان میں خوشحالی واپس آئے توایسے اقدام کا جواز بنتا ہے، ہمارے پاس عوام کوبنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں،اقدام ناقابل دفاع ہے۔
Imran Khan

@ImranKhanPTI
I am extremely disappointed by decision of Punjab Assembly to raise pays & privileges of MPAs, Ministers & esp CM. Once prosperity returns to Pak such a move cld be justified, but now, when we do not have resources to provide basic amenities to all our people, this is untenable

9,382
12:59 PM – Mar 14, 2019
Twitter Ads info and privacy
5,144 people are talking about this
یاد رہے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی۔
واضح رہے کہ تنخواہوں میں کھلاڑی کپتان سے بھی آگے نکل گئے، وزیراعظم کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے جبکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار اور وفاقی وزرا کی تنخواہ ڈھائی لاکھ روپے کے قر یب ہے۔
وزیراعظم کی سیلری سلپ نے عمران خان کے بارے سب بتا دیا۔ زمان پارک ہو یا بنی گالہ سکیورٹی خا ردار تار کے اخراجات بھی عمران خان نے خود برداشت کئے۔ 42 لاکھ روپے کی لاگت سے بنی گالہ کی سیکورٹی پروٹوکول کی خاردار تار بھی خود لگوائی۔وزیراعظم ہاوس کے 200 ملازمین کم جبکہ دیگر اخراجات بھی محدود کر دیئے گئے، وزیراعظم کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 7 ہزار 280 روپے ہے، عمران خان کو مہماندار ی الاؤنس 50 ہزار، ایڈہاک ریلیف الاونس 21 ہزار 456 روہے، ایڈ ہاک الاونس 12 ہزار 110 روپے، ایک اور ایڈہاک ریلیف 10 ہزار 728 روپے ملتا ہے۔
وزیراعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے، سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ ملتی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے