اب پہلے تفتیش اور پھر گرفتاری ہوگی،احکامات جاری

ویب ڈیسک : 15مارچ 2019
لاہور: تھانہ کلچر کو دیس نکالا دینے کی زور آور کوشش، پنجاب پولیس کا انصاف اور دادرسی کی سمت بڑا قدم، پولیس کو معمولی مقدمات میں اندھا دھند گرفتاریوں سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں عدالتوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے آئی جی پنجاب امجد جاویدسلیمی نے مراسلہ جاری کردیا، مراسلے کی کاپی آرپی اوز،ڈی پی اوز اور تمام شعبہ تفتیش کے افسران کو بھی ارسال کردی گئی، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پہلے تفتیش اور پھر گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ایس ایچ اوز ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت اختیارات کا استعمال کریں، پولیس افسران فوری پولیس اہلکاروں کو مراسلے پرآگاہی دیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قابل ضمانت مقدمات میں شواہد نہ ہونے پرایس ایچ اوضمانت دے سکتا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے