بینک بیلنس دیکھ کر ڈاکو نے لوٹی ہوئی رقم واپس کردی

ویب ڈیسک : 15 مارچ 2019
چین : ایک ڈاکو اس وقت لوگوں کی ہمدردیاں اور تعریفیں سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا جب اس نے ایک خاتون سے رقم لوٹنے کے بعد اس کا بینک بیلنس دیکھ کر رقم واپس کردی۔
چینی خبررساں ادارے شنگھائسٹ کے مطابق یہ واقعہ چین میں پیش آیا جو کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے محفوظ ہوگیا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ رات کے وقت جب ایک خاتون اے ٹی ایم سے رقم نکال رہی تھیں اس وقت ایک لٹیرا خنجر ہاتھ میں لیے ان کے پیچھے آکھڑا ہوا۔
اے ٹی ایم سے 2500 یو آن، تقریباً 52 ہزار پاکستانی روپے کے برابر، رقم نکال خاتون جیسی ہی پلٹی تو پیچھے کھڑے لٹیرے کو دیکھ کر ڈر کے مارے ساری رقم اسے فوراً تھمادی۔
جس کے بعد ممکنہ طور پر لٹیرے نے مزید رقم کے حصول کے لیے خاتون سے بینک بیلنس دکھانے کا مطالبہ کیا لیکن اس کا دل اس وقت پگھل گیا جب اس نے دیکھا کہ خاتون کے اکاؤنٹ میں مزید کوئی رقم موجود نہیں۔
جس کے بعد نرم دل ڈاکو نے مسکرا کر خاتون کو رقم لوٹا دی اور آگے چل دیا، چینی نشریاتی ادارے جی ٹی این پر مذکورہ واقعہ کی ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لیکن بدقسمتی سے ڈاکو کی جانب سے رحم دلی کا یہ مظاہرہ بھی اسے پولیس کی حراست سے نہیں بچا سکا اور سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔ تاہم اس دلچسپ واقعے پر دھڑا ڈھڑ لطیفے ضرور بن گئے جس میں ڈاکو کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے