گورنر ہاؤس میں پنجابی ثقافتی میلہ لگانے کا اعلان

ویب ڈیسک | منگل 19مارچ 2019

لاہور: گورنر پنجاب نے ایک دن پنجاب ثقافتی میلہ منانے کا اعلان کردیا، گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں پنجاب ثقافت میلہ منایا جائے گا۔ گورنر ہاؤس میں پلاک کے زیراہتمام پنجابی لغت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں منائے جانے والے میلے میں پنجاب کا ثقافتی رنگ نمایاں ہوگا، اس میلے میں لوگ دھوتی کرتا، لونگی پہن کر شریک ہونگے، میلے میں حقے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت حوصلہ افزائی پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے پنجاب کے ثقافت کو بیرون ممالک میں زندہ رکھا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی نوید چودھری کا کہنا تھا کہ پلاک کے ادارے نے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ پنجابی کی لغت لوگوں کے لئے تحفہ ہے، لغت لکھنے والوں نے بڑا کام کیا ہے، سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں تحقیق نہیں کی جاتی، قوم کو سچ سے آگاہی کے لئے تحقیق کا صحیح سمت میں سامنے لانا ضروری ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے