پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کاجائزہ لے رہے ہیں:وزیراعلیٰ

ویب ڈیسک : 27مارچ 2019
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے پنجاب بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کاجائزہ لے رہے ہیں اور اس ضمن میں چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو صوبے میں انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کا جائزہ لے گی۔پنجاب کو گڈ گورننس کے لحاظ سے ماڈل صوبہ بنائیں گے ۔ گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے 19 نکاتی ایجنڈ ے پر عملدرآمد کا حکم دیا ۔
سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لا کر رہیں گے ، پولیس اور انتظامیہ کے افسر حکومت کے دست وبازو ہیں۔ انہوں نے کہا مسائل کے حل، گڈگورننس اور اچھی خدمات کی فراہمی کیلئے پولیس اور انتظامیہ عوام اور عوامی نمائندو ں سے مضبوط رابطے قائم کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب کے ہسپتالوں میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے ۔

پولیس ، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو خوب سے خوب تر بنا کر عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لا کر رہیں گے ، ماضی کی روایات کے برعکس انتظامیہ اور پولیس سیاسی طو رپر آزاد اور فیصلے کرنے میں خود مختار ہیں، انتظامیہ اور پولیس کو خود مختاری دینے کی ایسی مثال نہ پہلے تھی نہ آئندہ نظر آئے گی، صرف رویے بدلنے سے سروس ڈلیوری میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔ پنجاب بھر میں بغیر اطلاع دورے کر کے سروس ڈلیوری کا خودجائزہ لوں گا اورعوام کے مسائل جاننے اور ان سے براہ راست رابطے کیلئے جدید آئی ٹی نظام سے بھی مدد لی جائے گی ۔ انہو ں نے کہا بیوروکریسی کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے اب رزلٹ چاہتے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کیا جائے ۔

مزید برآں وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا صوبے میں گنے کے کاشتکاروں کو 113 ارب روپے ادا کئے جا چکے ہیں،گنے کے کاشتکاروں کو گزشتہ سالوں کے 99.7 فیصد واجبات بھی ادا کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر ملز مافیا کا راج تھا، گنے کے کاشتکاروں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے