بہاولپور میں پروفیسر کا قتل،مذہبی جماعت کا اہم رہنما گرفتار

ویب ڈیسک : جمعرات 28مارچ 2019
بہاولپور:گورنمنٹ ایس ای کالج میں پروفیسر خالد حمید کے قتل کے الزام میں تحریک لبیک پاکستان کے قومی اسمبلی کےامیدوار کو گرفتارکرلیا گیاہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سید ظفر گیلانی کا انسداد دہشت گردی عدالت سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر خالد حمید کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں کہروڑ پکا ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان سمیت مختلف شہروں سے 5 افراد بھی زیر حراست لیے گئے ہیں -آرگنائزڈکرائم سیل کی جانب سےقتل کے محرکات پر تحقيقات جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیر تفتیش افراد کو سوشل میڈیا لنکس کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔ قاتل طالب علم خطیب حسین کا امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے – 187ظفر گیلانی سے رابطہ تھا۔ گرفتار ملزم ظفر گیلانی کاتعلق ضلع لیہ سے ہے۔
ملزم خطیب حسین پروفیسر کے قتل سے ایک رات قبل وٹس ایپ کے ذریعے ظفر گیلانی سے رابطے میں تھا۔ خطیب حسین کی آخری کال بھی ظفر گیلانی سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 20مارچ کو بہاولپور کے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں طالب علم نے چھریوں کے پے درپے وار کرکے اپنے ہی استاد پروفیسر خالد حمید کو قتل کردیاتھا۔
یہ افسوسناک واقعہ 20مارچ کی صبح اسوقت پیش آیا جب شعبہ انگلش کے پروفیسر خالد حمید اپنے دفتر میں اکیلے بیٹھ کر پیپر چیک کررہے تھے کہ ان کا شاگرد خطیب حسین آیا جس نے بات کرنے کے بہانے ان پر چھریوں کے وار کردیئے۔اس اچانک حملہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور اسپتال لے جانے سے پہلے ہی جاں بحق ہوگئ

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے