لاہور:72 ویں پنجاب گیمزکی رنگارنگ افتتاحی تقریب،آتشبازی کا مظاہرہ

سپورٹس ڈیسک : 4 اپریل 2019
لاہور: 72 ویں پنجاب گیمز کا میلہ لاہور میں سج گیا، آٹھ سال بعد ہونے والی گیمز کے پہلےروز کھلاڑیوں نے خوب جم کر مقابلوں میں حصہ لیا۔
پنجاب سپورٹس بورڈ اوراولمپکس ایسوسی ایشن پنجاب کے اشتراک سے 72ویں پنجاب گیمز کا میلہ لاہور میں سج گیا، 72 ویں پنجاب گیمز 2019 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب قذافی سٹیڈیم میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور تھے، یہ گیمز 6 اپریل تک جاری رہیں گی آٹھ سال کے وقفے کے بعد ہونے والی گیمز میں صوبہ بھر سے تین ہزار کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لے رہے ہیں، 30 کھیلوں کے 158 مقابلے ہوںگے، افتتاحی تقریب میں ساحر علی بگا سمیت دیگر فنکار نے پرفارم کیا۔اس موقع پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا-
گیمز میں مجموعی طور پر 30کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، مقابلوں کے پہلے روز آرچری، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اتھلیٹکس کے مقابلے ہوئے، مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں نے پنجاب گیمز کے انعقاد کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکے لیے ان گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر آگے بڑھنےکا سنہری موقع ہے۔آج پنجاب گیمز کا دوسرا روز ہے اور پنجاب سٹیڈیم میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جن میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے-سٹیڈیم کو رنگارنگ بینرز اور فلیکسز سے سجایا گیا ہے-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے