وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

ویب ڈیسک | 04اپریل2019
اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں مشرقی اور مغربی سرحدوں پر صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر وزیراعظم کو بریف کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے