بھارت میں انتہا پسند ہندووں کا حملہ، مسلمانوں کی 250 گوشت کی دکانیں بند کروا دیں

ویب ڈیسک : 07اپریل2019
نئی دہلی: مودی نے انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ دیدی، بھارتی شہر گڑگاؤں میں ہندوسینا کے کارکنوں نے مسلمانوں کی گوشت کی دکانوں پر حملہ، ڈھائی سو افراد کا کاروبار بند کرا دیا، علاقے میں شدید کشیدگی کے باوجود انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی۔
بھارت میں اقلیتوں پر ظلم عروج پر پہنچ گیا، نئی دہلی کے قریب شہر گڑگاؤں میں ہندو سینا کے کارکنوں نے مسلمانوں کی گوشت کی دکانیں زبردستی بند کرا دیں، انتہا پسندوں کے سامنےانتظامیہ بے بس نظر آئی، تنظیم کے لیڈر نے ڈھٹائی سے اپنی کارروائی کو تسلیم بھی کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسندوں نے 250 سے زیادہ دکانیں بند کرائیں۔ تنظیم کے لیڈر کا کہنا ہے ایسا وہ ہر سال ہندو میلے نورتی کے موقع پر کرتے ہیں۔ اس موقع پر بھارتی پولیس بے بس نظر آئی اور انتہا پسند اپنی من مانی کرتے رہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے