اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ، 85 افراد شدید زخمی

ویب ڈیسک : 07اپریل 2019
غزہ: اسرائیلی فورسز نے غزہ کی سرحد پر فلسطینوں کے پرامن مارچ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 85 افراد زخمی ہو گئے۔
غزہ میں ہزاروں فلسطینوں نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف بڑا مارچ کیا، اسرائیلی فورسز نے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کے شیل پھینکے جس سے 85 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزرات صحت کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے