کابینہ ارکان کےلئے نئی گاڑیوں کی خریداری،ابتدائی سمری منظور

ویب ڈیسک : 08اپریل 2019
لاہور: عثمان بزدار حکومت نے ایک بار پھر وزیراعظم کا کفایت شعاری پلان ہوا میں اڑا دیا ہے۔ 77 نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے سمری کی چپکے سے ابتدائی منظوری کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے محکمہ خزانہ سے سپلیمنٹری گرانٹ بھی مانگ لی ہے۔
نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سے منظوری کے بعد فنڈز کے اجرا کیلئے سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سمری 29 مارچ کو بھجوائی گئی تھی۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیاں پارلیمانی سیکرٹریوں اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چئیرمینوں کو دی جانی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فنڈز کے اجرا کے پراسیس فالو کرنے کے لئے ایس اینڈ جی اے ڈی کو آسٹریٹی کمیٹی میں جانے کی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی 77 نئی گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ منظر عام پرآچکا ہے میڈیا پر شور اٹھا تو ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے معاملے کو صرف محکمانہ تجویز قرار دیا تھا۔
وزیراطلاعات فواد چودھری نے وزیراعلیٰ کی طرف سے سمری مسترد کرنے کا دو ٹوک دعویٰ بھی کیا تھا۔ تاہم اب نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے منظر عام پر آنے والی دستاویزات نے حکومتی ترجمانوں کے دعوؤں کی نفی کر دی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے