آسٹریلیا میں مٹی کے طوفان سے لوگ خوف زدہ

ویب ڈیسک : 08اپریل 2019

سڈنی : موسم کی خرابی نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ بعض اوقات لوگوں کوخوفزدہ بھی کردیتی ہے ۔آسٹریلیامیں موسم کی ایسی سختی اُس وقت دیکھی گئی جب اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا۔ ایڈیلیڈ سمیت مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ کئی گھروں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے