آمدن سے زائد اثاثے،نیب نے حمزہ شہبازکو 10 اپریل کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک : پیر 08اپریل 2019
لاہور: نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو طلب کرلیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو طلب کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر طلب کیا گیا ہے۔
اس سے قبل نیب نے 2 بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کے ماڈل ٹاؤن والے گھرمیں چھاپہ مارا لیکن دونوں بار نیب اہلکاروں کو گرفتاری کے بغیر ہی واپس جانا پڑا۔ بعد ازاں حمزہ شہباز معاملے کو عدالت لے گئے جہاں لاہور ہائی کورٹ نے انہیں 17 اپریل تک عبوری ضمانت دے دی۔
واضح رہے نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بھی 9 اپریل کو طلب کر رکھا ہے، انہیں رمضان شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے