پنجاب میں طلبا کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز

ویب ڈیسک : پیر15اپریل 2019

لاہور: پنجاب کے سکولوں کے طلبا کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ وقت سے پہلے چھٹیوں کی تجویز رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے دی گئی ہے ۔حتمی فیصلہ آئندہ 10 دنوں میں متوقع ہے۔ گزشتہ سال بھی گرمیوں کی چھٹیاں 17 مئی کو ہی کر دی گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے پنجاب حکومت نے یکم جون سے پنجاب کے تمام سکولوں میں چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تجویز پیش کی گئی ہے کہ سکولوں میں وقت سے پہلے چھٹیاں کر دی جائیں تا کہ طلبا رمضان المبارک میں گرمی سے بچ سکیں اور اس بابرکت مہینے کے فضائل کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے