عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پرویز الہیٰ

ویب ڈیسک : 15اپریل 2019
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی، چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ قائم مقام گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہماری جماعت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہر مسئلہ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ملاقات میں وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اسپتال کو درپیش تمام رکاوٹیں دور کر کے فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، ان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاہ کہ پچھلی حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ایسی صورت حال ہے، وزیراعظم سچی نیت کے ساتھ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے