سکولوں کی شکایات حل نہ کرنے پر سی ای اوز کیخلاف کارروائی شروع

ویب ڈیسک : پیر 22اپریل 2019
لاہور : پاکستان سیٹزن پورٹل میں سکولوں سےمتعلق حل شدہ شکایات کو چیک نہ کرنے پر لاہور سمیت 21 اضلاع کے سی ای اوز کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمانیٹرنگ پنجاب نے پاکستان سیٹزن پورٹل میں سکولوں سےمتعلق حل شدہ شکایات کو چیک نہ کرنے پر 21 اضلاع کےسی ای اوز کے خلاف کارروائی شروع کردی،ان اضلاع میں لاہور، چکوال، چنیوٹ ،مظفرگڑھ، راجن پور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان ، اوکاڑہ ، ساہیوال اور وہاڑی سمیت دیگرشامل ہیں،مذ کورہ سی ای اوز کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ڈائریکٹر مانیٹرنگ نےحل شدہ شکایات کو چیک نہ کرنے پر 21 سی ای اوز سے تحریری جواب مانگ لیا ہے، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے مطابق 23 اپریل تک تحریری جواب جمع نہ کرانے والی اتھارٹیز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے 21 اضلاع کے سی ای اوز کو تحریری جواب جمع کرانےکے لئے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے