حکومت نے آدھی رات کو عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

ٹیکس بڑھنےسےپٹرول کی قیمت108روپےفی لٹرہوگئی

ویب ڈیسک | اپ ڈیٹ 2:30am

اسلام آباد: کابینہ کی منظوری سے قبل ہی رات گئے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا۔ٹیکس بڑھنےسےپٹرول کی قیمت108روپےفی لٹرہوگئی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل4روپے89پیسےفی لٹرمہنگا کردیاگیا- ڈیزل کی نئی قیمت 122روپے 32پیسےفی لٹرمقرر،لائٹ ڈیزل پرسیلزٹیکس میں 9 فیصداضافےکانوٹیفکیشن جاری،تفصیلات کے مطابق کابینہ کی منظوری سےپہلےہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا نئی قیمتوں کا رات کے پچھلے پہر نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول پرسیلزٹیکس کی شرح 2 سےبڑھاکر 12 فیصدکردی گئی – ٹیکس بڑھنےسےپٹرول کی نئی قیمتاب 108روپےفی لٹرہوگئی ہے- ہائی اسپیڈڈیزل پرسیلزٹیکس میں 4 فیصداضافہ کردیاگیا ہے- ‏لائٹ ڈیزل6روپے40پیسےفی لٹرمہنگا ہوگیا جس کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86روپے 94پیسےفی لٹرمقررکی گئی ہے-مٹی کاتیل 7روپے46پیسےفی لٹرمہنگا ہوگیا، مٹی کےتیل کی نئی قیمت 96روپے 77پیسےفی لٹرمقررکردی گئی ہے-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے