صادق آباد کے مسائل حل کریں گے،وزیراعلی کا صحافی کو جواب

سردار عثمان بزادر کا صادق آباد رمضان بازار کا اچانک دورہ

رپورٹنگ ڈیسک | منگل یکم رمضان 07مئی 2019

رحیم یارخان،صادق آباد : خود کو عوام کا خادم اعلی کہلوانے والے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اپنے اچانک دوروں کی وجہ سے تو مشہور تھےہی لیکن موجودہ وزیراعظم عمران خان کے کھلاڑی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے یکم رمضان المبارک کو اچانک پنجاب کی آخری تحصیل صادق آباد کا اچانک دورہ کرکے شہباز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔صادق آباد کے عوام اس وقت ششدر رہ گئے جب وزیراعلی سردار عثمان بزادر اچانک عسکری پارک میں لگنے والے رمضان بازار پہنچ گئے اور عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے لگاۓگئے رمضان بازار کا معائنہ کیا۔وزیراعلی نے دوپہر کے وقت رمضان بازار کا دورہ کیا اور یہاں لگاۓ گئے مختلف سٹالز کو چیک کیا۔انہوں نے رمضان بازار کے انتظامات کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعلی کا ذاتی سکیورٹی سکواڈ،ضلعی انتظامیہ کے افسران،منتخب ارکان اسمبلی،پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار،تاجر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعلی نے سینئر صحافی فرحان اقبال کے ساتھ مختصر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ وہ رمضان المبارک میں پورے پنجاب میں رمضان بازاروں کا دورہ کریں گے اور سب سے پہلے یکم رمضان کو رحیم یارخان اور صادق آباد کے رمضان بازاروں کا دورہ کررہے ہیں۔ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے صادق آباد کو نظر انداز کرنے کے سوال پر وزیراعلی کا کہنا تھاکہ ان شاء اللہ صادق آباد کے تمام مسائل حل کریں گے اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات مہیا کریں گے۔میرا آج کا دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔میں آپ کے پاس آیا ہوں تاکہ یہاں کے مسائل جان سکوں۔نجی ٹی وی کے نمائندے نے وزیراعلی کی توجہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے نامکمل کارڈیالوجی سنٹر کی طرف مبذوب کرائی جس پر وزیراعلی خود تو کوئی تسلی بخش جواب نہ دے پاۓ تاہم انہوں نے متعلقہ حکام سے اس حوالے سے مکمل رپورٹ طلب کرلی۔
قبل ازیں وزیراعلی عثمان بزدار نے رحیم یارخان سستے رمضان بازار کا دورہ کیا۔جس کے بعد وہ سخت سکیورٹی حصار میں 40گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ بذریعہ سڑک رحیم یارخان سے صادق آباد پہنچے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے