بہاولپور: پسند کی شادی کرنے پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک : 12مئی 2019

بہاولپور: خیرپور ٹامیوالی میں پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نے دولہے کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔قافلہ نیوز کے مطابق بہاولپور کے علاقہ خیرپور ٹامیوالی میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا۔
ورثا کے مطابق دولہن کی والدہ اور بھائی نے دولہے کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دولہے کا بھائی، والد اور ماموں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین اور پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دولہے کی ساس اور ماموں نے کچھ دن قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق سمبڑیال کے علاقے ضلع سیالکوٹ سے ہے۔ تین ماہ قبل عائشہ اور راشد نے پسند کی شادی کی تھی۔
ورثا کا کہنا تھا کہ دلہن عائشہ کی ماں چند روز قبل ایس ایچ او کے سامنے قتل کی دھمکیاں دے کر گئی تھی اور گزشتہ روز دولہن کی والدہ اور بھائی نے رانا ناصر نامی شہری کے گھر رات قیام کیا تھا۔
ورثا کے مطابق پولیس کو رات سے ہی معلوم تھا کہ ملزمان علاقہ میں موجود ہیں اور پولیس کو بارہا اطلاع بھی دی گئی کہ ملزمان قاتلانہ حملہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ واقعہ کے بعد پولیس دو گھنٹے بعد جائے وقوع پر پہنچی۔
لواحقین نے واقع کے خلاف حاصل پور روڈ کو احتجاجاً ٹائر جلا کر بند کر دیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں ایس ایچ او کی جانب سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے