لودھراں: بجلی کے تار گرنے سے میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک | اتوار 12مئی2019
لودھراں: بجلی کے تار بیل گاڑی پر گرنے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
لودھراں کے علاقے حاصل والا میں الیون کے وی کے تار ٹوٹ کر بیل گاڑی پر گر گئے جس پر سوا ر یاسین اسکی بیوی اور دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا، بعدازاں ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے پر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے