صادق آباد میں تیز آندھی سے رمضان بازار کے ٹینٹ اکھڑ گئے

سٹالز بند،عوام ٹوٹے شامیانے دیکھ کر واپس لوٹتے رہے

صادق آباد| نمائندہ قافلہ نیوز ڈاٹ کام

صادق آباد میں رات کے وقت تیز آندھی سے جہاں کئی مقامات پر چھپر گرگئے وہیں تیز ہوا نے شہر کے عسکری پارک میں لگے ماڈل رمضان بازار کے ٹینٹ بھی اکھاڑ کر رکھ دئیے۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹینٹ گرنے سے رمضان بازار بند ہوگیا ۔ تیز ہوا کے باعث رمضان بازار کا سامان بھی بکھر گیا ۔ ٹینٹ گرنے سے سائن بورڈز اور پنکھے ٹوٹ گئے جس کے باعث سٹالز مالکان نے سامان پر حفاظتی کور ڈال کر انہیں عوام کے لیے بند کردیا۔خریداری کے لیے آنے والے شہری رمضان بازار کی حالت زار دیکھ کر مایوس واپس لوٹتے رہے۔صادق آباد اور گردونواح میں صبح کے وقت تیز ہوا کے ساتھ بارش کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔تاہم دن کے وقت سورج آگ برساتا رہا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے