جوڈیشل مجسٹریٹ کی بھرتیوں کے لئےدرخواستیں آج سے جمع ہونگی

گریڈ سترہ کے سول جج کے عہدے کے لئےامیدوار آج سے 29 جون تک آن لائن درخواستیں دےسکیں گے

ویب ڈیسک : پیر 13مئی 2019

لاہور : لاہور سمیت صوبہ بھرکےوکلاءجوڈیشل مجسٹریٹ کی بھرتیوں کے لئےدرخواستوں آج جمع کراسکیں گے،وصولی کا عمل 29جون تک جاری رہےگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھر کےوکلاء سےجوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدے کی بھرتی کے لئے آج سے درخواستوں کی وصولی شروع کردی گئی،گریڈ سترہ کے سول جج کے عہدے کے لئےامیدوار آج سے 29 جون تک آن لائن درخواستیں دےسکیں گے،بی اے ایل ایل بی اور دوسالہ وکالت پریکٹس رکھنے والے امیدوار درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے،تین فیصد کوٹہ معذور اور پانچ فیصد کوٹہ اقلیتوں کے لئےمختص کیا گیا ہے۔
امیدواروں کی درخواستوں کی سیکورٹنی کے بعد ان کو رول نمبر جاری کئے جائیں گے، اہل امیدواروں سے سول لاز، کریمنل لاز،انگلش، اردو اور جنرل نالج کے پیپرز لئے جائیں گے، گیارہ سو نمبروں کے پیپرز میں کامیاب ہونے والوں کو انٹرویو کے لئے بلوایا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے