کشمور:ویگن میں آگ لگ گئی ، 2بچوں سمیت 5افراد زندہ جل گئے، 7زخمی

نمائندہ قافلہ نیوز ڈاٹ کام: کشمور

کشمور: ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جسکے نتیجے میں 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق 7زخمی ہوگئے۔مسافر ویگن کندھ کوٹ سے کشمور جارہی تھی ۔
ویگن میں سوار مسافروں کے مطابق ٹول پلازہ کے قریب جوں ہی پہنچے اچانک آگ لگ گئی ۔ ویگن میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2بچوں اور انکی والدہ سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
زخمیوں کو کشمور سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جب زخمیوں کو سول اسپتال کشمور منتقل کیا گیاتو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا او اسپتال کا عملہ بھی غائب تھا۔سول مجسٹریٹ موقع پر پہنچے تو انہوں نے ایم ایس سول اسپتال کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے