سندھ میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

ٹنڈو محمد خان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں

ویب ڈیسک : منگل 14مئی 2019
کراچی: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بتایا ہے کہ سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ گیس اور تیل کے ذخائر ضلع ٹنڈو محمد خان کے علاقے میں مانیگرو کے پہلے کنویں سے برآمد ہوئے۔ادارے نے بتایا کہ کنویں کے لیے 2 ہزار 6 سو 76 میٹر کھدائی کی گئی، جس سے 10.44 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل تیل یومیہ نکلنے کی توقع کی جارہی ہے۔
پی پی ایل نے ایس پی ای سی انرجی سے معاہدہ ختم کرلیا
دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ایس پی ای سی انرجی سے شہداد پور فیلڈ میں گیس پراسیسنگ پلانٹ کی تعمیر کا معاہدہ ختم کردیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے