پنجاب میں سینکڑوں فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے

پنجاب آب پاک اتھارٹی کیلئے 8 ارب کا بجٹ مختص

ویب ڈیسک : منگل 14مئی 2019
لاہور : پنجاب آب پاک اتھارٹی کیلئے 8 ارب کا بجٹ مختص، لاہور سمیت صوبہ بھرمیں سینکڑوں فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔
تحریک انصاف کی حکومت آئندہ نئے مالی سال میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے 8 ارب روپے خرچ کرنے جارہی ہے، ایک ہزار سے زائد واٹر سپلائی کی غیر فعال سکیموں کو بحال کرنے میں بھی مدد ملے گی، محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے 8 ارب کا پروپوزل بنا کر محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حتمی منظوری دیدی گئی ہے، تاہم مختص بجٹ کاابھی کوئی حتمی پلان یا اعدادوشمار واضح نہیں ہوسکے,دوسری جانب آب پاک اتھارٹی کی گورنر پنجاب چودھری سرور نگرانی کریں گے، تاکہ اتھارٹی شفاف طریقے سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بنا سکے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے